ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروارمیں موسلادھار بارش کے دوران 13بھینسیں بہہ گئیں

کاروارمیں موسلادھار بارش کے دوران 13بھینسیں بہہ گئیں

Sun, 28 Jul 2019 14:20:34    S.O. News Service

کاروار 28/جولائی (ایس او نیوز) تیز برسات کی وجہ سے ابلنے والے پہاڑی جھرنے میں 13بھینسیں بہہ جانے کا واقعہ تعلقہ کے گوپ شیٹّا علاقے میں پیش آیا ہے۔ ان میں سے 11مردہ بھینسوں کو برآمدکرلیاگیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے کہ جمعہ کے دن ہونے والی موسلادھار برسات کی وجہ سے گوپ شیٹّا گاؤں کے آس پاس جھرنے اور تالاب سے پانی ابلنے لگا تھااور کھیتیوں میں پانی گھس گیا۔جھرنے میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کی وجہ سے بھینسے  تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔ سنیچرکے دن صبح میں 11مردہ بھینسیں ہنا کونا علاقے میں پانی سے برآمد ہوئیں۔بقیہ دو بھینسوں کی تلاش جاری ہے۔

 تحصیلدار آر وی کٹّی نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور پنچ نامہ تیار کیا۔ مویشیوں کے ڈاکٹر کو طلب کرکے ہلاک ہونے والے بھینسوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس موقع پر آر ایف او راگھویندرا نائک، ریوینیو انسپکٹراین ڈی گاؤنکر، ولیج اکاؤنٹنٹ پریتیش باندیکر اور دیگر افسران موجود تھے۔


Share: